Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز 800 سے کم، 26 اموات

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 21 ہزار456 ہو گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری  ہے۔  800 سے بھی کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق پیر 7 ستمبر کو گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 768 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 21 ہزار456 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 886 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک دو لاکھ 97 ہزار 623 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 886 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز کورونا سے 26 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار107 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 19 ہزار 726 ہے جن میں سے ایک ہزار 430 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  مکہ مکرمہ میں رہی جہاں 67 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
جدہ میں 57، الھفوف 46، دمام 17، مدینہ منورہ 50، ینبع 18، ریاض 46، جازان 19، المبرز 25، خمیس مشیط 16، عرعر 14، ابو عریش 13، ابہا 10، نجران 12 اور قطیف میں 11 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو روئٹرز)

اعداد و شمار کے مطابق 26 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 12 شہروں میں 2، 2 اور 6 شہروں میں 3،3 جبکہ 7 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان  نے کہا ہے کہ پچھلے تین ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ پچھلے دس دنوں میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے کم رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: