Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کی تصاویر وائرل کرنے والے ایشیائی سے تحقیقات

ملزم کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے خواتین کی تصاویر بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور کوحراست میں لے لیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے ریاض شہر کے معاون پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیسی کے حوالے سے کہا ہے کہ ملزم کا تعلق پاکستان سے ہے ۔
ملزم کے بارے میں خواتین کی تصاویر بنا کرانہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے رپورٹ پولیس کو موصول ہونے پر اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔
میجر الکریدیسی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نجی ٹیکسی ڈرائیور ہے اس نے گاڑی میں سوار خواتین کی لاعلمی اور بے خبری میں انکی  تصاویر بنائیں بعدازاں انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جس پر ملزم کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج کیا گیا۔
گرفتار ملزم سے تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد اس پر سائبرکرائم کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
واضح رہے مملکت میں کسی کی لاعلمی میں اس کی تصویر یا وڈیو بنانا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔

شیئر: