Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر نشے کی وڈیو وائرل ، شہری گرفتار

قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب کے علاقے طائف میں سعودی شہری کو سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنا مہنگا پڑ گیا۔
سوشل میڈیا پر نشے میں وڈیو وائرل ہونے کی اطلاع پر محکمہ انسداد منشیات نے مقامی شہری کے خلاف کارروائی کی ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ نشہ کرنے والے سعودی شہری کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیا۔  قانونی کارروائی کے لیے اسے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ ان دنوں بعض مقامی نوجوان نمود ونمائش کے لیے ایسی حرکتیں کررہے ہیں جنہیں معاشرے میں برا سمجھا جاتا ہے۔ نوجوان خود کو مشہور کرنے اور ہم عمروں پر رعب ڈالنے کرنے کے لیے سوشل میڈیا پرغیرقانونی سرگرمیوں کے وڈیو کلپ جاری کررہے ہیں۔ 
ان میں ٹائر سکریچنگ، نہتے لوگوں کو لوٹنے اور بعض اوقات لڑکیوں کو پریشان کرنے کے واقعات شامل ہیں ۔ ایسے کئی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئےجس کےبعد اداروں نے کارروائی کی ہے۔

شیئر: