Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش، غیر ملکی اور کفیل گرفتار

وڈیو شیئر کرنے والا پاکستانی شہری تھا۔(فوٹو المرصد)
 سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کی وڈیو غیر ملکی شہری کو مہنگی پڑ گئی۔
المرصد اورعاجل ویب سائٹ کے مطابق تبوک پولیس کے ترجمان خالد الغبان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر نوٹوں کی گڈیوں کی وڈیو شیئر کرنے والے غیرملکی کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔  
 ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کرنے والا پاکستانی شہری تھا۔ پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ وہ گاڑی میں بھاری رقم رکھے ہوئے تھا پولیس نے اسے تلاش کرکے گرفتار کرلیا 
پوچھ گچھ پر پاکستانی شہری نے بتایا کہ یہ رقم اس کے نہیں بلکہ کفیل کے ایک رشتہ دارکی ہے۔ رقم اسے پہنچانے کے  لیے جارہا تھا ۔خیال آیا کہ کیوں نہ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں پر اپنی دولت کا رعب جماؤں۔ اسی خیال سے وڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
خالد الغبان کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری اور اس کے کفیل کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ 

شیئر: