Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہول سیل مارکیٹس میں مشترکہ ٹیموں کا کریک ڈاون

دکانوں میں ممنوعہ ادویات بھی فروخت کی جارہی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مختلف سرکاری اداروں پر مشتمل تفتیشی ٹیموں نے بیوٹی صالوں میں استعمال ہونے والی مصنوعات فروخت کرنے والی ہول سیل مارکیٹس میں بڑے پیمانے پر تفتیشی کارروائیاں کی۔
مارکیٹوں میں فروخت کی جانے والی زائد المعیاد اور نقلی کریمیں ، تیل ، ممنوعہ مخصوص ادویات ضبط کرکے متعدد دکان مالک کے چالان کیے۔
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم میں وزارت تجارت ، فوڈ اینڈ ڈ رگ اتھارٹی ، پولیس، بلدیہ اور دیگر اداروں کے اہلکار شریک تھے۔

مشترکہ تفتیشی ٹیمیں میں متحدد اداروں کےاہلکار شامل تھے(فوٹو، سوشل میڈیا)

تفتیشی ٹیموں نے مختلف شہروں میں بیوٹیشن کا سامان فروخت کرنے والی ہول سیل مارکیٹوں کے دورے کیے جہاں فروخت کی جانے والی مصنوعات کا جائزہ لیا ۔ اس دوران بعض دکانوں میں فروخت کی جانے والی ممنوعہ ادویات بھی ضبط کی گئی جنہیں صرف فارمیسز اور طبی مرکز میں ہی فروخت کیا جاسکتا ہے۔
مشترکہ تفتیشی ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ بیوٹیشن کا سامان فروخت کرنے والی بعض دکانوں سے نقلی شیمپو، تیل اور انواع و اقسام کی کریمیں بھی ضبط کی گئی جن کا استعمال انسانی صحت کےلیے مضر ثابت ہو سکتا تھا۔
ایسی دکانوں میں جہاں ممنوعہ ادویات اور جعلی اشیا فروخت کے لیے رکھی گئی تھی کے چالان بھی کیے گئے جبکہ ممنوعہ ادویات اور مخصوص طبی آلات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی گئی۔

شیئر: