Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توشہ خانہ کیس: نواز شریف اشتہاری، زرداری پر فردِ جرم

عدالت نے سات روز میں نواز شریف کی پراپرٹی کی تفصیلات طلب کر لیں (فوٹو: روئٹرز)
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدرآصف زرداری اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کر دی ہے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔
بدھ کو سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی جانب سے کہا گیا کہ آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔
عدالت کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

 

سماعت کے دوران یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کو اختیار حاصل ہوتا ہے کہ سمری کی منظوری دے۔
یوسف رضا گیلانی نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ کبھی قواعدوضوابط کے خلاف کام نہیں کیا۔
احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ جاری کیے اور سات روز میں ان کی جائیداد کی تفصیلات کر لیں۔
نواز شریف اور آصف زرداری پر توشہ خانہ سے تحائف میں ملنے والی گاڑیاں ذاتی استعمال کے لیے حاصل کرنے کا الزام ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی پر گاڑیاں دینے کی سمری منظور کرنے کا الزام ہے۔
بعدازاں ریفرنس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
 

شیئر: