Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری کے معدے سے نوٹوں کے بنڈل برآمد

الٹراساونڈ کیا تو معلوم ہوا کہ مریض کے معدے میں غیر معمولی چیز ہے(فوٹو، العربیہ)
مصر کے دارالحکومت قاھرہ میں ایک شخص کے معدے کا آپریشن کرکے ہزاروں مصری پاؤنڈ نکال لیے گئے۔ مریض کو کافی عرصے سے معدے میں درد کی شکایت رہتی تھی ۔
قاھرہ کے ’القصر العینی ‘ ہسپتال میں ایک شخص کو علاج کی غرض سے لایا گیا جسے معدے میں شدید تکلیف کا شکایت تھی۔ ڈاکٹروں نے  ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ معدے میں کوئی غیر معمولی چیز ہے۔
العربیہ نیوز نیٹ نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے لکھا ہے کہ قاھرہ کے العینی ہسپتال میں ایک شخص کو جس کی حالت انتہائی خراب تھی لایا گیا۔ مریض درد سے بے حال تھا۔

مریض کافی عرصے سے نوٹ نگلنے کا عادی تھا(فوٹو، العرییہ)

ڈاکٹرو ں نے فوری طور پر مریض کا ایکسرے اور الٹرا ساونڈ کیا جس میں معلوم ہوا کہ اسکے معدے میں غیر معمولی چیزیں ہیں جس کی وجہ سے اسے درد ہو رہا ہے۔
ہسپتال کے شعبہ جراحت کے ڈائریکٹرڈاکٹر عبدالرحمان مصطفی نے بتایا کہ جب مریض سے اس کی حالت کے حوالے سے تفصیلی بات کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے کچھ عرصہ قبل وقفے وقفے سے نوٹوں کے بنڈل نگلے تھے ۔
ڈاکٹر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ مریض کی حالت دیکھ کر فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ خدشہ تھا کہ معدے میں موجود نوٹ نظام ہضم کو متاثر کرسکتے ہیں جس سے بعد میں مشکل صورتحال ہیدا ہوسکتی تھی۔
 

شیئر: