Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں کورونا ٹیسٹ کی فیس میں کمی

ٹیسٹ کی نئی فیس تمام سینٹرز میں موثر ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
ابوظبی ہیلتھ سروس کمپنی (صحیۃ) نے ناک کے ذریعے کورونا وائرس ٹیسٹ کی فیس 370 درہم سے کم کرکے 250 درہم کردی ہے۔ 
الامارات الیوم نے صحیۃ کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ ٹیسٹ کی نئی فیس تمام سینٹرز میں موثر ہے۔
ابوظبی میں کووڈ  19 ٹیسٹ سینٹرز اور نجی ہسپتالوں کا کہنا ہے کہ پی سی آر کی لاگت 33 فیصد کم ہوگئی ہے۔ یہ کمی متعلقہ صحت اداروں کی ہدایت پر کی گئی ہے۔ 
ابوظبی کے نجی ہسپتالوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ فیس 370 درہم سے کم کرکے 250 درہم کردی گئی ہے۔ پی سی آر ٹیسٹ کی یہ فیس ان لوگوں سے لی جاتی ہے جو کورونا وائرس میں مبتلا نہیں ہوتے۔ ان پر وائرس کی کوئی علامت نظر نہیں آتی اور وہ اطمینان کے لیے یہ ٹیسٹ کراتے ہیں۔ 
دریں اثنا متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے مزید 85 ہزار917  ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق بدھ  کو جاری بیان میں کہا گیا کہ مزید ٹیسٹوں کے نتیجے میں وائرس کے نئے 883 متاثرین کی تشخیص ہوئی جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 75 ہزار981 ہوگئی۔

امارات میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 85 ہزار917 ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو: اے ایف پی)

نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان سب کی حالت مستحکم ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو مریض چل بسے جس سے اموات کی تعداد 393 ہوگئی۔
 زیر علاج مریضوں میں سے مزید 416 مکمل صحت یاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 67 ہزار 359 ہوگئی ہے۔

شیئر: