Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے وبا پر قابو پا لیا: ڈبلیو ایچ او

امارات میں کورونا سے اموات کی شرح کم ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
عالمی ادارہ صحت کا کہنا  ہے کہ متحدہ عرب امارات نے نئے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پا لیا ہے۔ نئے مصدقہ کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی وائرس کو کنٹرول کرنے والے اقدامات کے موثر ہونے کا ثبوت ہے-
مہلک وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ متاثرین کو معیاری صحت خدمات فراہم کرنا بھی اس حوالے سے کافی اہم ہے-

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ’وبا کے انسداد کےلیے امارات کا کردار مثالی ہے‘(فوٹو، ٹوئٹر)

الامارات الیوم کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے توجہ دلائی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے- امارات ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں وائرس سے بہت کم اموات ہوئیں-
عالمی ادارہ صحت نے وبا کے انسداد کے لیے عرب امارات کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امارات نے نہ صرف اپنے یہاں وبا کو قابو کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے بلکہ اس نے نئے کورونا وائرس سے متعدد ملکوں کے شہریوں کو بچانے کے لیے کئی ملکوں کی مالی امداد بھی کی-
عالمی ادارہ صحت میں وبائی امراض کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر امجد الخولی کا کہنا تھاکہ امارات میں کورونا متاثرین  اور اس وبائی مرض سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ امارات وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہے-

شیئر: