Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ دوبارہ تجدید نہیں ہوا، واپسی کیسے؟

خصوصی رعایت پرعمل درآمد مرحلہ وار ہو رہا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد حالات بتدریج معمول پر آرہے ہیں، تاہم بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اب تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔ 
 ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی حکام کی جانب سے اس بارے میں احکامات جاری ہوں گے مطلع کر دیا جائے گا۔ 
قارئین نے اپنی مشکلات اور مسائل کے حوالے سے مزید سوالات بھیجے ہیں۔
نعمان اقبال کا سوال ہے میرا اقامہ اور چھٹی 2 روز قبل ختم ہو چکی ہے۔ کیا خود کارطریقے سے اس میں توسیع ہو جائے گی۔ اس حوالے سے معلومات درکار ہیں؟ 
جواب ۔ وہ غیر ملکی جو مملکت سے باہر گئے ہوئے ہیں ان کے لیے سعودی حکومت نے خصوصی رعایت دی ہے جس پر عمل درآمد مرحلہ وار ہو رہا ہے۔ 
دی جانے والی شاہی رعایت کے تحت مملکت سے باہر گئے ہوئے تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں ایک ماہ یعنی 30 ستمبر تک توسیع کی جارہی ہے۔ یہ توسیع خود کار طریقے سے کی جائے گی جس طرح ماضی میں کیا جاچکا ہے۔ 
زارا بتول نے پوچھا ہے کورونا کی وجہ سے چھٹی گئے ہوئے پاکستانی کب آئیں گے۔ اس حوالے سے اپ ڈیٹ کیا ہیں؟ 
جواب ۔ ابھی تک سعودی حکام کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ جیسے ہی بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی ختم کی جائے گی سرکاری چینلز پر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ 
زین عمر نے استفسار کیا ہے میں چھٹی پر پاکستان آیا ہوں جس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس دوران میرا اقامہ ایک بار تجدید ہوا دوبارہ نہیں ہوا۔ میں واپس سعودی عرب کس طرح آسکوں گا؟ 

اقاموں اور ویزے کی توسیع کے حوالے سے احکامات جاری کیے جاچکے ہیں( فوٹو عاجل)

جواب ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں تاحال بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد ہے جس کی بحالی کےلیے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں ہوئے۔ 
جہاں تک آپ کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کی بات ہے تو اس حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے توسیع کے احکامات صادر ہو چکے ہیں جس پر مرحلہ وار عمل درآمد جاری ہے۔ 
جب پروازوں پر عائد پابندی ختم ہو جائے گی اس کے بعد غیر ملکیوں کی واپسی کے بارے میں سرکاری طورپر اعلان کرکے طریقہ کار وضع کیے جائیں گے۔ 
لال گل کا سوال ہے میری چھٹی 29 اگست کو ختوم ہو چکی ہے اب تک توسیع نہیں ہوئی۔ سخت پریشانی میں ہوں، رہنمائی کریں؟ 

ں تاحال بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد ہے(فوٹو سوشل میڈیا)

جواب۔ آپ پریشان نہ ہوں۔ ایوان شاہی کی جانب سے مملکت سے باہر گئے ہوئے تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی توسیع کے حوالے سے احکامات جاری کیے جاچکے ہیں جن پر عمل درآمد جاری ہے۔ 
محکمہ پاسپورٹ اور نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تحت مشترکہ طور پر تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے مراحل نمٹائے جارہے ہیں۔ 
اس حوالے سے جیسے ہی آپ کی باری آئے گی اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں خود کارطریقے پر توسیع کردی جائے گی۔ 

شیئر: