Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا کے 584 نئے کیسز، تین اموات

پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد چھ ہزار 46 ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 584 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے سنیچر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 28 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔
پاکستان میں اب تک تین لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی کل تعداد تعداد چھ  ہزار 373 ہے۔

 

ملک میں اس وقت 1912 وینٹیلیٹرز میں سے صرف90 کورونا کے مریضوں کے استعمال میں ہیں۔
اس وقت پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد چھ ہزار 46 ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک کورونا سے ایک لاکھ  31 ہزار 675 افرا متاثر ہوئے ہیں۔
پنجاب میں متاثرین کی تعداد 97 ہزار 602 ، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 862، اسلام آباد میں 15 ہزار 862، گلگت بلتستان میں تین ہزار 164، بلوچستان میں 13 ہزار 401 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو ہزار 389 ہیں۔
کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی سندھ میں ہوئی ہیں جن کی تعداد دو ہزار 440 ہے۔ پنجاب میں کورونا سے دو ہزار 215 افراد، کے پی میں ایک ہزار 256، اسلام آباد میں  178، بلوچستان میں 145 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 65 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

شیئر: