Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی، 90 فیصد مریض صحت یاب

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 25 ہزار 651 ہو گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل ریکارڈ کمی ہورہی ہے۔
اتوار کو بھی 700 سے کم نئے مریض سامنے آئے۔ 90 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق اتوار 13 ستمبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 601 نئے مریض سامنے آئے جو حالیہ دنوں میں سب سے کم ہیں۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 25 ہزار 651 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار34 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 2 ہزار 870 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 ہزار 513 ہے (فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 28 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 240 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 ہزار 513 ہے جن میں سے ایک ہزار 326 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد جدہ میں رہی جہاں 53نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 الھفوف میں 44، مکہ 44، ریاض 40، دمام 31، مدینہ 30، المبرز24، حائل 24، عرعر19، بلجرشی 18، بریدہ 18، ینبع 17، الخبر 12، الظہران 12، حفرالباطن 9 اورجازان میں 9 کیسز کا پتا چلا ہے۔

پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔(فوٹو روئٹرز)

اعداد و شمار کے مطابق 22 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 10 شہروں میں 2، 2 اور 11 شہروں میں 3،3 جبکہ 4 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: