Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹ بال کلب کی سربراہی کے لیے پہلی خاتون امیدوار

’میں ثابت کرنا چاہتی ہوں کہ سعودی خاتون باصلاحیت ہے اور فٹبال کلب کو بھی چلا سکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
الجوف ریجن میں سعودی خاتون عواطف السہو نے علاقے کے مشہور فٹبال کلب کی سربراہی کے لیے اپن خدمات پیش کر دی ہیں۔
سعودی عرب میں وہ پہلی خاتون ہیں جو فٹبال کلب کی سربراہی کی امید وار ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عواطف السہو نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’علاقہ کے مشہور کلب القلعہ کے حالیہ سربراہ ان کے شوہر احمد السہو ہیں جن کی سربراہی کی مدت ختم ہونے والی ہے‘۔
’فٹبال کلب کی سربراہی میرا پرانا خواب ہے، جب میں نے اس کا شوہر سے ذکر کیا تو انہوں نے میری تجویز کو سراہا‘۔
’میں ثابت کرنا چاہتی ہوں کہ سعودی خاتون باصلاحیت ہے اور فٹبال کلب کو بھی بہترین انداز میں چلا سکتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کلب کی سربراہی کے لیے میں نے اپنے کاغذات جمع کرا دیے ہیں، اب مجھے انتخابات کا انتظار ہے‘۔

’ٹوئٹر پر بعض لوگ سخت تنقید کرتے ہیں مگر مجھے اس کی پروا نہیں‘ ( فوٹو: عاجل)

’مجھے اپنا خواب سچا کرنے کے لیے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ٹوئٹر پر بعض لوگ سخت تنقید کرتے ہیں مگر مجھے اس کی پروا نہیں‘۔
واضح رہے کہ القلعہ کلب الجوف ریجن کی کمشنری سکاکا کا مشہور اور قدیم فٹبال کلب ہے جس میں دیگر کھیلوں کی بھی ٹیمیں ہیں۔

شیئر: