Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

ں کورونا ویکسین  کے تجربات کا تیسرا مرحلہ چل رہا ہے۔(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات نے ای کلینکل ٹرائلز کی کامیابی کے بعد ہیلتھ ورکرز کے لیے کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے۔
متحدہ عرب  امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن العویس نے کہا ہے کہ وزارت صحت نے ای کلینکل ٹرائلز کے کامیاب تجربات کے بعد کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال  کی اجازت دی گئی ہے۔
اماراتی خبررساں ادارے وام نے وزیر صحت کے حوالسے سے بتایا کہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری اماراتی قوانین و ضوابط کے عین مطابق ہے۔
اماراتی وزیر صحت نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہماری قیادت نے وبا شروع ہوتے ہی نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے ہیں۔ ریاست نے صحت کے شعبے کے استحکام کے  لیے تمام وسائل وقف کردیے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق امارات میں قدرتی آفات، بحرانوں اور ایمرجنسی کے قومی ادارے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین  سب سے پہلے کووڈ 19 کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے فرنٹ لائن طبی عملے کو مہیا ہوگی۔

ویکسین  سب سے پہلے فرنٹ لائن طبی عملے کو مہیا ہوگی۔(فوٹو روئٹرز)

انہوں نے کہا کہ  انہیں ہر طرح کے خطرات سے تحفظ فراہم کرنا  انسانی فریضہ ہے- یہ صحیح معنوں میں وائرس کے خلاف برسر جنگ ہیروز ہیں۔  
یاد رہے کہ امارات میں کورونا ویکسین  کے تجربات کا تیسرا مرحلہ چل رہا ہے۔ 
اماراتی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے کے مطالعات کے نتائج سے یہ بات سامنے آگئی ہے کہ کورونا ویکسین موثر اور محفوظ ہے۔ اس کے عمدہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ہمارا مقصد لاکھوں لوگوں کی زندگی کی سلامتی اور متاثرین کو صحت نگہداشت فراہم کرنا ہے۔  

شیئر: