Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری’

سعودی سفیر نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کیا ہے ( فوٹو عرب نیوز)

سعودی عرب نے کہا ہے کہ کورونا وبا  کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں وبا کے انسداد کے بارے میں اقوام متحدہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی اور یہ بھی کہاعالمی ادارہ صحت اس حوالے سے قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر نے بتایا کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بحران کے شروع سے حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کرلیے تھے۔ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو وبا سے بچانے کے لیے تمام ضروری انتظٓامات کیے گئے ہیں۔ حکومت نے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے انسانیت نواز پالیسی اپنائی ہے۔ نہ صرف سعودی شہریوں بلکہ قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور غیرقانونی طور پر رہنے والے غیرملکیوں کو علاج اور کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔ اس طریقہ  کار کی بدولت وبا سے موثر شکل میں نمٹا جاسکا ہے۔ 
سعودی سفیر نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک اور اقوام مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون اشد ضروری ہے۔

بین الاقوامی یکجہتی سے متعلق قرارداد کا مسودہ جنرل سمبلی نے منظور کیا ہے۔(فوٹو روئٹرز)

انہوں نے کہا کہ کووڈ  19 وبا کے انسداد کے لیے بین الاقوامی یکجہتی سے متعلق قرارداد کا مسودہ جنرل سمبلی نے بھاری اکثریت سے منظور کیا ہے۔
 سعودی عرب نے 26 مارچ  کو جی 20 کے سربراہوں کا سربراہ ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا تھا جس میں بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس اجلاس کی قراردادیں وبا سے  پیدا ہونے والے  صحت، تجارتی، سماجی و اقتصادی مسائل کو کم کرنے میں موثر ثابت ہوئی ہیں۔ 

شیئر: