Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کو چھیڑنے اور وڈیو بنانے والے نوجوان گرفتار

وڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا تھا ( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں پبلک مقام پر خواتین کو چھیڑنے والے 3 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
 تینوں نے غیراخلاقی حیاسوز زبان استعمال کرتے ہوئے وڈیو بنالی تھی اور اسے سوشل میڈیا پر جاری کردیا تھا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ خواتین کے ساتھ حیا سوز زبان استعمال کرنے والے تینوں افراد سعودی ہیں۔ انہوں نے نہ صرف یہ کہ غیراخلاقی، غیراسلامی اور غیر سماجی حرکت کی بلکہ اس بے حیائی کو پبلک کرنے کے لیے وڈیو کلپ بناکر سوشل میڈیا پر جاری کردیا تھا۔ 
صارفین نے وڈیو پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔  
ترجمان نے بتایا کہ وڈیو کلپ کی مدد سے چھیڑ خانی کرنے والے تینوں افراد کی نشاندہی کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ ان کے خلاف انسداد چھیڑخانی قانون کی دفعہ چھ کے مطابق قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ فی الوقت وہ پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں ہیں۔

شیئر: