Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 621 نئے کیسز

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 27 ہزار 551 ہو گئی ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل ریکارڈ کمی ہورہی ہے۔
 بدھ کو 700 سے کم نئے مریض سامنے آئے۔ 90 فیصد سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق بدھ 16 ستمبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 621 نئے مریض سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 27 ہزار 551 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 982 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 6 ہزار 4 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 369 ہو چکی ہے۔(فائل فوٹو اے ایف پی)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 31 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 369 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 178 ہے جن میں سے ایک ہزار 238 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مکہ میں رہی جہاں 88 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
جدہ میں 58، ریاض 41، الھفوف37، دمام 36، مدینہ 34، ینبع 33، المبرز 26، عرعر 13، بلجرشی 12، القطیف 12، حائل 11، جازان 12 اور خمیس مشیط میں 11 کیسز کا پتا چلا ہے۔

پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔(فوٹو روئٹرز)

اعداد و شمار کے مطابق 24 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 13 شہروں میں 2، 2 اور 10 شہروں میں 3،3 جبکہ 11 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: