Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ٹرین نے تجرباتی سفر کا آغاز کر دیا

ریاض ٹرین کی آپریشنل ٹیموں کا 22 فیصد عملہ سعودیوں پر مشتمل ہے- فوٹو: العربیہ
’ریاض ٹرین‘ چلانے کی تیاریاں زورو  شور سے شروع کر دی گئیں- ٹرین کو باقاعدہ چلانے سے قبل ممکنہ خطرات اور مسائل سے آگاہی کے لیے سفر کے تجربے کا آغاز کر دیا گیا-

ریاض میں اس کے جدید ٹرین کے سات سٹیشن ہیں- فوٹو: العربیہ

العربیہ چینل نے جمعرات کو اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہر ٹرین کا الگ الگ تجربہ کیا جائے گا- ریاض میں اس کے 7 سٹیشن ہیں-
ریاض ٹرین کی آپریشنل ٹیموں کا 22 فیصد عملہ سعودیوں پر مشتمل ہے- ٹھیکیداروں کے ساتھ معاہدے کے تحت ہر سال 10 فیصد اضافہ ہوگا-
ریاض ٹرین بغیر ڈرائیور جدید ترین کنٹرول سینٹر سے چلائی جائے گی-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: