Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیسز میں ریکارڈ کمی، نئے مریض500 سے کم

90 فیصد سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار پچھلے پانچ ماہ کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز  میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
 پچھلے چوبیس گھنٹے میں 500 سے بھی کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 92 فیصد سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق اتوار 20 ستمبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 483 نئے مریض سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 29 ہزار 754 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ایک ہزار 9 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 10 ہزار 439 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 9 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے27 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 485 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 14 ہزار 830 ہے جن میں سے ایک ہزار 138 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد جدہ میں رہی جہاں 64 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
مکہ میں 42، الھفوف 41، ریاض 30، مدینہ 23، الظہران 22، ینبع 19، دمام 17 اور  الجبیل میں 12 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 21 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 15 شہروں میں 2، 2 اور 6 شہروں میں 3،3 جبکہ 5 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: