Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف سپیشلسٹ ہسپتال میں کورونا کے دوران 3 ہزار آپریشن 

بعض آپریشن ہنگامی بنیادوں پر کیے گئے( فوٹو عاجل) 
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال طائف نے سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد سے لے کر اب تک 3 ہزار سے زیادہ آپریشن کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یہ آپریشن ہسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں اور معاون طبی عملے نے چوبیس گھنٹے کام کرکے انجام دیے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال  میں آپریشنوں سے  متعلق بتایا گیا کہ کینسر اور مختلف قسم کی بیماریوں یا حادثات میں متاثرہ افراد کے آپریشن کیے گئے ہیں۔
متعدد مریض ایسے بھی آئے جن کے طبی معائنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر آپریشن ہوئے۔  آپریشن مریضوں اور طبی عملے دونوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت کیے گئے۔
کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹروں، نرسوں اور معاون طبی عملے کے درمیان تقسیم کار اس طرح کیا گیا کہ چوبیس گھنٹے ہر فیلڈ  اور شعبے کے ایکسپرٹ ہسپتال میں موجود ہوں۔
 ایمرجنسی وارڈ پہنچنے والے کسی بھی مریض کو آپریشن کے حوالے سے انتظار نہیں کرنا پڑا ہے۔

شیئر: