Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مریضوں کی تشخیص کا نیا نظام

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ پبلک اتھارٹی نے نئے نظام کی منظوری دی ہے.(فوٹوسبق)
سعودی عرب کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اور اس کے ماتحت ریسرچ سینٹر کے سکالرز نے نئے کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص کا نیا نظام تیار کیا ہے.
العربیہ نیٹ اور الوطن اخبار کے مطابق سعودی سکالرز کی ٹیم نے ریسرچ سکالر ڈاکٹر احمد القحطانی اور ڈاکٹر فاطمہ الھملان کی قیادت میں نئی کامیابی حاصل کی ہے.
اس کے تحت (پی سی آر) (پولیمرچین ری ایکشن) کے معائنے پر انحصار کیا جاتا ہے. نئے نظام کی سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ پبلک اتھارٹی نے منظوری دی ہے.
کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کے ماتحت ریسرچ سینٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر علی الزہرانی نے بتایا کہ نیا نظام سائنٹیفک لیباریٹری کے مقررہ سٹینڈرڈ کے تحت کیا گیا. ہر مرحلہ کامیاب رہا. اس کے نتائج کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کی معائنہ جاتی لیباریٹری کے نتائج کے عین مطابق برآمد ہوئے.
الزہرانی کا کہنا تھا کہ نئے کورونا کے مریضوں کی تشخیص کے نئے نظام تک رسائی سعودی سکالرز کی نمایاں کارکردگی کا پتہ دیتا ہے. نیا نظام مطلوبہ سائنٹیفک ضوابط کے عین مطابق ہے.

شیئر: