Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا پر ریسرچ، سعودی عرب کا 22 واں نمبر

وزارت تعلیم نے 300 تحقیقی مقالے ریکارڈ کرائے ہیں۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب  نئے کورونا وائرس پر ریسرچ کے حوالے سے دنیا بھر میں 22 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
وزارت تعلیم نے کورونا وائرس پر تقریبا 300 تحقیقی مقالے ریکارڈ کرائے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے بتایا کہ مملکت بھر میں یونیورسٹیوں اور ریسرچ سینٹرز میں سکالرز موجود ہیں- ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کورونا وبا کے علاج اور وبا کے اثرات محدود کرنے پر تحقیقی کام کرایا گیا ہے۔ 
وزارت تعلیم کے ماتحت اداروں نے نئے کورونا وائرس سے متعلق 250 ریسرچ پروجیکٹ پیش کیے ہیں۔  
وزارت نے وزیر تعلیم ڈاکٹرحمد بن محمد آل الشیخ کی ہدایت پر ریسرچ سینٹرز اور سعودی جامعات میں سکالرز اور سائنسدانوں کی سرپرستی کی اور کورونا وائرس کے حوالے سے ریسرچ پروجیکٹس میں یگانگت پیدا کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ 
وزارت تعلیم نے ریسرچ پر جائزے کے لیے تکنیکی اور صحت کے شعبوں میں سپیشلسٹ کمیٹیاں قائم کی ہیں۔ 
اٹھارہ سعودی جامعات نے کورونا وائرس سے متعلق ریسرچ پروگرام کیے تاکہ اس سلسلے میں سعودی عرب کی کوششوں کو اجاگر اور وبا سے نمٹنے کے لیے سائنسی ریسرچ کے نتائج سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔  

شیئر: