Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی: جدہ میں سکرین ٹاور پر پہلی بار پیغامات تہنیت

سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے  پیغامات تنہیت پیش کیے گئے- فوٹو سبق
جدہ میونسپلٹی نے سعودی عرب کے 90 ویں یوم وطنی قومی دن کے موقع پر تاریخ میں پہلی بار شہر کے سکرین ٹاور پر سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے  پیغامات تنہیت پیش کیے-
سبق ویب سائٹ کے  مطابق سکرین ٹاور دنیا میں اشتہارات کا سب سے بڑا ایل ای ڈی ٹاور ہے- یہ کنگ عبدالعزیز روڈ پر واقع ہے-
مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے ’ھمۃ حتی القمۃ‘ سلوگن (عزم تا بلندی) کے تحت 90 ویں قومی دن کی تقریبات پر خوشی کے اظہار کیا-
جدہ میونسپلٹی نے ’90 برس‘ کے عنوان سے معذور بچوں کی انجمن کے تعاون سے آن لائن مقابلہ منعقد کیا- جس کے تحت شرکا سے وطن عزیز سعودی عرب کی تصویر یا پورٹریٹ تیار کرائے گئے-
میونسپلٹی نے مقامی  شہریوں اور غیرملکیوں کو قومی دن منانے کے لیے متعدد پلیٹ فارم مہیا کیے- اس حوالے سے ’یا اللہ جدہ‘  پلیٹ فارم مہیا کیا گیا- اس کے تحت انہیں یوم وطنی کے موقع پر حب الوطنی کے جذبات کے منفرد اظہار کا موقع دیا گیا-  اس پروگرام کے لیے نوے ہزار ریال تک کے انعامات رکھے گئے- بے شمار تارکین وطن اور مقامی  شہریوں نے اس میں حصہ لیا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: