Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برج خلیفہ سعودی پرچم کے رنگ میں

ماراتی باشدوں اور مقیم غیر ملکیوں نے سیلفیاں لیں(فوٹو دبئی میڈیا آفس)
 سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر کو امارات کی اہم عمارتوں سمیت دنیا کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کو سعودی پرچم کے رنگوں سے سجایا گیا ہے۔
سعودی عرب کے قومی دن پر جشن، مملکت کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے برج خلیفہ سبز اور سفید رنگوں میں جگمگاتا رہا۔
برج خلیفہ کے قریب موجود اماراتی باشدوں اور مقیم غیر ملکیوں نے سیلفیاں لیں اور ان مناظر کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کرتے رہے۔

برج خلیفہ کو  2010  میں عوا م کے لیے کھولا گیا تھا۔(فوٹو دبئی میڈیا آفس)

برج خلیفہ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا گیا سعودی عرب کے قیام کے نوے برس مکمل ہونے پر فخر ہے۔ سعود ی پرچم کے رنگوں سے برج خلیفہ کو روشن کرکے سعودی عرب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے ہمارے سعودی بھائیوں کو سلامتی، استحکام اور مزید ترقی وخوشحالی ملے۔
یاد رہے کہ برج خلیفہ کو  2010  میں عوا م کے لیے کھولا گیا تھا۔ یہ ٹاور دبئی کے مشہور مقامات میں سے ایک ہے اور اسے عام  طور پر مختلف مواقعوں کو منانے کے لیے روشن کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت عبداللہ بن طوق المری نے کہا ہے کہ  امارات اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات، دوطرفہ تعاون کی منفرد اور غیرمعمولی مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی اور عرب  خطے میں ترقی اور استحکام کے لیے امارات اور سعودی عرب ستون ہیں۔
اماراتکی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق  انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے رشتوں نے وقت کے ساتھ فروغ پایا ہے۔
 سعودی عرب کے قومی دن کو امارات اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ  کے عنوان کے تحت منایا منایا گیا ہے۔

شیئر: