Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد مصنوعی ذہانت کی عالمی کانفرنس کی صدارت کریں گے

کانفرنس کو’ انسانیت کی بہتری کے لیے مصنوعی ذہانت‘ کے استعمال کا سلوگن دیا گیا ہے ( فوٹو: سبق)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت ریاض میں منصوعی ذہانت اور ڈیٹا کی عالمی کانفرنس ہوگی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (واس) کے مطابق کانفرنس کو ’مصنوعی ذہانت انسانیت کی خدمت میں‘ کا سلوگن دیا گیا ہے جس کا انعقاد 21 اور 22 اکتوبر کو ہوگا۔
کانفرنس کے انعقاد کا مقصد وبائی امراض کو قابو کرنے اور انسانیت کی خدمت کے مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں تعاون کے فروغ کے علاوہ اس حوالے سے موثر میکانزم تیار کرنے اور سٹریٹیجک شراکت داری کا قیام ہے۔
عالمی کانفرنس میں فیصلہ سازشخصیات، ماہرین، مملکت کے اندر اور باہر کی عالمی شخصیات، ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد، تاجروں اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
کانفرنس میں عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے متعدد بین الاقوامی اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔
 

شیئر: