Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذوروں کی مختص پارکنگ استعمال کرنے پر سینکڑوں جرمانے

غلط پارکنگ پر 500 سے 900 ریال تک جرمانہ کیا جاتا ہے۔( فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں معذوروں کے لیے مخصوص جگہوں پر پارکنگ پر دوہزار 438 گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ٹریفک قانون کے مطابق سرکاری و نجی اداروں اور مختلف پبلک مقامات پر معذوروں کی کاروں کے لیے پارکنگ مختص ہے جہاں کسی دوسرے کو گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں۔ 

  دوہزار 438 گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

 ٹریفک اہلکار ضابطے کی پابندی کرانے کے  لیے جگہ جگہ چھاپے مار رہے ہیں۔ جہاں بھی کوئی خلاف ورزی  کی جاتی ہے فوری کارروائی کرتے ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ معذوروں کے لیے مختص مقامات پر گاڑی پارک کرنے سے گریز کریں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے یاد دہانی  کرائی ہے کہ  معذوروں کے لیے مختص مقامات پر گاڑی پارک کرنے پر 500 سے 900 ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ گاڑی کے مالک یا ڈرائیور تک رسائی نہ ہونے کی صورت میں گاڑی قبضے میں لی جائے گی۔

شیئر: