Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق انڈین وزیر خارجہ جسونت سنگھ انتقال کر گئے

جسونت سنگھ نے پاکستان کے بانی محمد علی جناح پر کتاب بھی تصنیف کی۔ فوٹو: انڈین میڈیا
انڈیا کے سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 82 برس تھی۔
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق جسونت سنگھ گزشتہ پانچ برس سے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج رہے۔
انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر خارجہ کی موت پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
نریندر مودی نے کہا ہے کہ جسونت سنگھ کو مختلف سماجی اور سیاسی معاملات پر ان کے منفرد نکتہ نظر کی وجہ سے یاد کیا جائے گا۔ ’انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا اور مجھے ان کے ساتھ ملاقاتیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔‘
انڈیا کے سرکاری خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق جسونت سنگھ سنہ 2014 میں اپنے گھر میں گِرنے کے بعد علیل رہے اور ان کا علاج آرمی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
جسونت سنگھ انڈیا کے وزیر دفاع اور وزیر خزانہ بھی رہے۔
ان کو پاکستان کے بانی محمد علی جناح پر کتاب لکھنے اور ان کی تعریف کرنے کی پاداش میں بی جے پی نے چند برس کے لیے پارٹی سے نکال دیا تھا۔

شیئر: