Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا سے متاثر ممالک کو عمرہ ویزے جاری نہیں ہوں گے‘

وزارت صحت ایسے ملکوں کی فہرست جاری کرے گی۔ (فوٹو: ٹوئٹر) 
سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر محمد بن صالح بنتن نے کہا ہے کہ عمرہ موسم میں زائرین پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارت مرحلہ وار بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔ 
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام 'الراصد‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر حج نے کہا کہ کسی بھی شخص کو 'اعتمرنا' ایپ سے تعلق رکھنے والے اقدامات کے بغیر مسجد الحرام جانے نہیں دیا جائے گا۔ زائر کو نئے کورونا وائرس سے پاک صاف ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔  
وزیر حج و عمرہ نے مزید کہا کہ وزارت صحت ان ملکوں کی فہرست جاری کرے گی جن کے باشندوں کو عمرہ ویزے جاری کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں کورونا وبا سے متاثرہ ملکوں کے باشندوں کو عمرہ ویزے نہیں دیے جائیں گے۔ وزارت صحت ایسے ملکوں کی فہرست جاری کرے گی۔ 
وزیر حج و عمرہ کا کہنا تھا اگر عمرہ زائرین میں سے کوئی ایک کورونا کا مریض نکلا تو ایک منٹ سے بھی کم مدت کےاندر اس کی رپورٹ ہوجائے گی۔ اس حوالے سے بڑا موثر، فعال اور تیز رفتار طریقہ کار تیار کرلیا گیا ہے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: