Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آصف زرداری، فریال تالپور پر منی لانڈرنگ کی فردِ جرم عائد

سابق صدر پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت چاار ملزمان پر منی لانڈرنگ ریفرنس میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
پیر کو عدالتی کارروائی کے دوران ریفرنس میں ملزمان عبدالغنی مجید، خواجہ انور مجید، حسین لوائی اور طحہ رضا سمیت دیگر ملزمان پر بھی فردِ جرم عائد کی گئی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔
اردو نیوز کے نامہ نگار زبیر علی خان کے مطابق سماعت کے دوران آصف زرداری، فریال تالپور اور عبدالغنی مجید اور دیگر ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ خواجہ انور مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔ 

 

فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد عدالت نے گرفتار ملزمان کے وکلا کو چارج شیٹ کی نقول فراہم کیں۔
قبل ازیں سماعت کے آغاز پر عدالت کو بتایا گیا کہ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔ 
یاد رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور اور دیگر افراد پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام ہے۔
ستمبر 2018 میں اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ اس نے 33 مشکوک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جن سے اربوں روپے بیرون ممالک منتقل کیے گئے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ کی ہدایت پر اس معاملے میں ریفرنس دائر کیے گئے۔

شیئر: