Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمبر پلیٹ کی جگہ سنیپ چیٹ آئی ڈی لگانے والا ڈرائیور گرفتار

’نمبر پلیٹ سرکاری شناخت ہے، اس میں تبدیلی کرنا منع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض ٹریفک پولیس نے گاڑی کی نمبر پلیٹ کی جگہ سنیپ چیٹ آئی ڈی لگانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  ایک شہری نےاپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شخص کی گاڑی کی تصاویر شیئر کی تھی جس نے مشہوری کے لیے اپنے سنیپ چیٹ کی ائی ڈی نمبر پلیٹ کی جگہ لگا رکھی تھی۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی تصویر پر کارروائی کرتے ہوئے تمام ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ خلاف ورزی کرنے والے شخص کو تلاش کیا جائے‘۔
’ٹریفک اہلکاروں نے ریکارڈ وقت میں مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے محکمے کے حوالے کر دیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص نے ٹریفک قوانین کی صریح اور سنگین خلاف ورزی کی ہے جس پر تفتیش کے بعد اسے ٹریفک بورڈ کے حوالے کیا جائے‘۔
محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ ’گاڑی کی نمبر پلیٹ میں کسی قسم کی تبدیلی کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے، یہ سرکاری شناخت ہے جس سے چھیڑ چھاڑ کرنا منع ہے‘۔
’ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی کی باڈی میں تبدیلی کرنا بھی خلا ف ورزی ہے، غیر ضروری سٹیکر چسپاں کرنے پر بھی جرمانہ ہوسکتاہے‘۔

شیئر: