Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فردوس شمیم نقوی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ  کے ترجمان ہنس مسعود نے اردو نیوز کو بتایا کہ فردوس شمیم نقوی نے آج بدھ کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے اپنا استعفیٰ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو پیش کیا جسے ابھی منظور نہیں کیا گیا۔
ہنس مسعود نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ پیش کرتے وقت اپنے رویے اور بیان کے حوالے سے زبانی طور پر معافی بھی مانگی۔
ان کا کہنا تھا کہ استعفے کی منظوری کا فیصلہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیا جائے گا، تب تک فردوس شمیم نقوی بطور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی میں اپنی زمہ داری نبھاتے رہیں گے۔
خیال رہے پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں گیس بحران پر اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
بعد ازاں فردوس شمیم نقوی نے اپنے بیان پر ٹوئٹ کے ذریعے معذرت بھی کی تھی۔

شیئر: