Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام ایئرپورٹ پر بجلی منقطع، پروازیں متاثر نہیں ہوئیں

انتظامیہ نے مسافروں سے معذرت کی ہے- فوٹو سبق
کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دمام میں بجلی منقطع ہوگئی تاہم اس سے پروازیں متاثر نہیں ہوئی۔
انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ بجلی منقطع ہونے سے پروازوں کی آمد ورفت پر کوئی اثر نہیں پڑا- ’ہماری ٹیم نے ریکارڈ وقت میں بجلی بحال کردی-‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام نے ٹویٹر کے  اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے مسافروں سے عارضی طور پربجلی کی سہولت منقطع ہونے پر معذرت کی- انتظامیہ نے اسی کے ساتھ توجہ دلائی کہ بجلی منقطع ہونے کا پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑا-
کنگ فہد ایئرپورٹ نے بتایا کہ بجلی بحال ہوچکی ہے اور سب کچھ معمول کے مطابق ہونے لگے ہیں-
ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے نہ صرف یہ کہ بجلی منقطع ہونے کے مسئلہ پر سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا بلکہ ہم سے تعاون بھی کیا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: