Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ٹیسٹنگ کِٹ، 45 منٹ میں رپورٹ

اس کٹ کو خلیفہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں تیار کیا گیا ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں خلیفہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی نے  پورٹیبل کورونا ٹیسٹنگ کٹ تیار کی ہے جس کا حجم سمارٹ فون کے برابر ہے۔ 
خلیفہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سکالرز کی تیار کردہ پورٹیبل کورونا ٹیسٹنگ کٹ 45 منٹ کے اندر رپورٹ دیتی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ریاست ابو ظبی کووڈ 19 کے انسداد کے لیے ہر شعبے میں مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ پورٹیبل کورونا ٹیسٹنگ کٹ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

پورٹیبل کورونا ٹیسٹنگ کٹ کا حجم سمارٹ فون کے برابر ہے (فوٹو: وام)

ابوظبی میڈیا ایجنسی نے بتایا کہ اس میں پی سی آر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی موثر اور برق رفتار ہے۔ کووڈ 19 وائرس کی رپورٹ برق رفتاری سے دیتی ہے۔
نئی کورونا ٹیسٹنگ کٹ صرف 45 منٹ میں وائرس کا پتا لگا لیتی ہے۔ 
پی سی آر ٹیسٹنگ ہمیشہ انتہائی درست ہوتی ہے اور وائرس کا پتا لگانے کے لیے اعلیٰ ترین معیار میں اس کا استعمال پیچیدہ ہوسکتا ہے۔

نئی کٹ سے تیز رفتار ٹیسٹنگ کی جاسکتی ہے (فوٹو: وام)

خلیفہ یونیورسٹی کے محققین نے کورونا وائرس کا تیز، حساس اور مخصوص پتا چلانے کے لیے نیا طریقہ استعمال کیا۔ یہ طریقہ روایتی پی سی آر کے طریقہ کار سے تیز ہے۔
 ٹیسٹنگ کٹ کے لیے کسی قسم کے جدید آلات کی ضرورت نہیں کیونکہ کٹ مریض میں براہ راست کورونا وائرس کا پتا لگاتی ہے۔ فی الحال یہ کٹ کلینیکل توثیق کے مرحلے میں ہے۔ اس سے نہ صرف تیز رفتار ٹیسٹنگ کی جاسکتی ہے بلکہ یہ سستی بھی ہے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں