Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں’ قات‘ سمگل کرنے کی کوشش، غیرملکی ڈرائیور گرفتار

قات کو ٹرک کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپایا گیا تھا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں جازان گشتی فورس نے نشہ آور پتوں (قات) کی 1100 سے زیادہ گانٹھوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ غیر ملکی ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزرات داخلہ کے ماتحت تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ ٹرک  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا جو پاکستانی ہے۔

ٹرک ڈرائیور کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے (فوٹو: عاجل)

 نشہ آور پتوں کی گانٹھوں کو ٹرک کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔
خفیہ خانے ٹرک کی باڈی میں مہارت سے بنائے گئے تھے۔ 
ترجمان کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ ضبط شدہ نشہ آور اشیا کی گانٹھیں اور ٹرک ڈرائیور کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: