Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافر وین کو اوورٹیک کرنے والا کار ڈرا ئیور گرفتار

وین میں سوار مسافروں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ایک شاہراہ پر مسافر وین کو بار بار اوور ٹیک کرکے پریشان کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ  شاہراہ پر وین اور اس کے مسافروں کو پریشان کرنے والے کار ڈرائیور کو گرفتارکر لیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔ 
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈایا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار ڈرائیور شاہراہ پر وین کو اوورٹیک اور زگ زیگ ڈرائیونگ کرکے اسے بار بار پریشان کر رہا ہے۔
وین ڈرائیور نے جب بھی اس سے بچنے کی کوشش کی کا ڈرائیور نے ایک سے زیادہ بار اوورٹیک کرکے پریشان کیا جس سے وین میں سوار مسافروں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی۔
محکمہ ٹریفک نے بیان میں  کہا کہ کار ڈرائیور کو نشاندہی کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے خلاف کارروائی کے لیےاسے ٹریفک کورٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شیئر: