Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحاد ایئرویز کی طلبہ کے لیے رعایتی پیشکش

طلبہ کے اہل خانہ کو بھی یہ رعایت حاصل ہوگی (فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے طلبہ کو جامعات اور گھر کے درمیان آسان سفر، نئی ثقافت اور افق تلاش کرنے میں سہولت دینے کے لیے ’گلوبل سٹوڈنٹ‘ پیش کش متعارف کرائی ہے۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق اتحاد ایئرویز کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وہ طلبہ جو 30 نومبر 2020 سے پہلے ایسی بکنگ کرائیں گے جو 30 ستمبر 2021 تک سفر کے لیے ہو تو انہیں اکانومی میں 10 فیصد اور بزنس کلاس میں 5 فیصد رعایت ملے گی۔

سفر سے 96 گھنٹے قبل بکنگ میں مفت تبدیلی کی سہولت میسر ہوگی (فوٹو: ٹوئٹر)

ایسے طلبہ کے اہل خانہ کو بھی یہ رعایت حاصل ہوگی تاہم اس کے لیے انہیں اسی ریزرویشن اور سفری شیڈول پر عمل کرنا ہوگا جس پر طالب علم کا ٹکٹ جاری ہوا ہے۔
اتحاد ایئرویز نے بیان میں مزید کہا کہ اس پیش کش سے فائدہ اٹھانے والوں کو اکانومی میں 40 کلوگرام اور بزنس کلاس میں 50 کلوگرام تک اضافی بیگج الاؤنس بھی ملے گا یا اگر ایسے طلبہ امریکہ اور کینیڈا کے لیے سفر کررہے ہیں تو انہیں ایک اضافی چیکڈ بیگ کی سہولت بھی ہوگی۔
اس پیش کش سے کی جانے والی بکنگ کو سفر سے 96 گھنٹے قبل ایک مرتبہ بکنگ میں مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: