Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شکریہ میرا جی! ہنسنے کو دل کر رہا تھا‘

میرا نے ثمینہ پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے دادا آرمی کے پرسنل حکیم تھے‘ (فوٹو:انسٹاگرام)
اپنے نرالے انداز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا ایک بار پھر کچھ ایسا کر گئی ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین کو ایک اچھا موقع ہاتھ آ گیا ہے اور بھانت بھانت کے تبصرے ہو رہے ہیں۔
اب کے کچھ یوں ہوا ہے کہ اداکارہ میرا ثمینہ پیرزادہ کو انٹرویو دے رہی ہیں جس میں وہ کہتی ہیں کہ ’میرا ددھیال سیالکوٹ سے ہے لیکن جو میرے دادا تھے وہ حکیم تھے، وہ آرمی کے پرسنل حکیم تھے‘ جس پر ثمینہ پیرزادہ ایک لمبا سا ’او‘ کہتی ہیں۔
اس کے بعد میرا کہتی ہیں ’اور قائد اعظم کے دور میں جب جنگ ہوئی تھی تو وہ جتنے بھی ہمارے سپاہی تھے تو جو زخمی ہوتے تھے ان کی مرہم پٹی کرتے تھے۔‘
سبوخ سید نامی ٹوئٹر ہینڈل سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی تو لوگوں نے اس کو ری ٹویٹ کرنا شروع کیا جبکہ ساتھ ہی دلچسپ قسم کے تبصرے بھی سامنے آنا شروع ہوئے۔

روبینہ ابراہم زہری نامی صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’فوجی بھی حکیم رکھتے ہیں، ہم کو لگا تھا کہ ہم ہی غریب ہیں۔ ویسے اس میرا کا علاج تو وہم کی طرح حکیم لقمان کے پاس بھی نہ ہو گا۔‘

ذیشان احمد نامی ٹوئٹر نے طنزاً لکھا کہ ’محترمہ کو فوراً حکومت میں کوئی بڑا عہدہ دیا جائے۔‘

پاگل خبطی کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے افسوس اور ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ہنسنا اپنی جگہ لیکن مجھے ان کی حالت پر افسوس ہے۔ میرا کو تھراپی کی ضرورت ہے، ورنہ کوئی ہوش مند تو یوں اپنا مذاق نہیں بنوائے گا۔‘

 
عمران چیمہ نے ہنسنے کا ایموجی لگاتے ہوئے لکھا کہ ’ثمینہ پیرزادہ کے چہرے کے تاثرات دیکھیں۔‘

بتول صدف نے میرا سے ممنوطیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’شکریہ میرا جی، میرا ہنسنے کو جی چاہ رہا تھا۔‘

چوہدری نامی صارف نے بھی ازراہ تفنن لکھا جبکہ اگلے تبصرے میں انٹرویو لینے والی ثمینہ پیرزادرہ کی حیرت میں ڈوبی تصویر بھی لگائی۔’نیم حکیم، عام حکیم، بنگالی حکیم تے فیر آندا آرمی دا پرسنل حکیم۔‘

فیصل خان نامی صارف نے ردعمل میں غالب کا مصرعہ لکھا دیا:
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی

لوسی فر 3 کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے فقط اتنا لکھا کہ ’میرا جی تسی گریٹ ہو۔‘

صائمہ مصطفیٰ نے چوہدری کی جانب سے ثمینہ پیرزادہ کی حیرانگی والی تصویر لگانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ خیر کرے اور ثمینہ کے چہرے کے تاثرات انمول ہیں۔‘

احمد نامی صارف نے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ ’قائد اعظم ’جنگ‘ حکیم، یہ بی بی کہنا کیا چاہ رہی ہے۔‘

ایم این ایس ہینڈل کی جانب سے بھی حیرت کے اظہار کے لیے سلمان خان کی جیف لگائی گئی جس میں وہ چشمہ اتارتے ہوئے کہہ رہے ہیں ۔۔۔ ’ہیں‘
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: