Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانی پُوری بیچنے سے آئی پی ایل تک کا سفر

نو عمر انڈین کرکٹر یشاسوی جیسوال جو سٹریٹ فوڈ بیچتے تھے، نے کرکٹر بننے کے لیے بہت محنت کی لیکن اب وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نامور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے 18 سالہ کھلاڑی نے رواں برس انڈر 19 ورلڈ کپ کے چھ ایک روزہ میچوں میں چار سو رنز بنائے۔
اگرچہ جیسوال کے لیے زندگی ہمیشہ سے آسان نہیں تھی، ان کا تعلق اترپریش سے ہے، اپنی قابلیت میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لیے انہوں نے 11 برس کی عمر میں ممبئی کا رخ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ممبئی آتے ہی شروع میں رہنے کے لیے جگہ ڈھونڈنا مشکل تھا۔ انکل کا گھر بھی بڑا نہیں تھا اور انہوں نے مجھے کہیں اور رہنے کے لیے کہا۔‘
جیسوال اس وقت متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کا تیرہواں ایڈیشن کھیلنے کے لیے موجود ہیں۔
’ممبئی کے سپورٹس گراؤنڈ آزاد میدان کے قریب ایک خیمے میں رہنا شروع کیا جبکہ دن کے دوران کرکٹ کھیلتا تھا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ رات کے وقت وہ پانی پوری فروخت کرتے تھے تاکہ کچھ کما سکیں۔

جیسوال متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کھیلنے کے لیے موجود ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

ممبئی کی ٹیم میں جگہ بنانے کے بعد ان کی کوششیں کامیاب ہونا شروع ہو گئیں۔ وہ دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے ون ڈے میں ڈبل سنچری سکور کی۔
لیکن اس سے بھی زیادہ یہ ان کے خاندان کے لیے بہت بڑا دن تھا۔ نوجوان بیٹسمین اور لیگ سپنر کو راجھستان رائلز نے ان کی ابتدائی بولی سے زیادہ 27 ہزار ڈالرز میں خریدا۔
راجستھان رائلز نے ابتدائی میچ میں جیسوال کو چنئی سپر کنگز کے خلاف میدان میں اتارا لیکن وہ بطور اوپنر صرف چھ رنز ہی بناسکے۔
جیسوال کا کہنا ہے کہ وہ آئی پی ایل کے سینیئر کھلاڑیوں سے سیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ سب کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور ان سے سیکھتے ہیں تاکہ وہ اچھا کھیل سکیں۔
جیسوال نے مزید کہا کہ کپتان سمتھ بہت مددگار رہے ہیں، اور وہ ان کے تجربے سے سیکھ رہے ہیں۔

جیسوال انڈر 19 ورلڈ کپ میں پلیئر آف دے ٹورنامنٹ تھے (فوٹو: اے ایف پی)

جیسوال جو جنوبی افریقہ میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں پلیئر آف دے ٹورنامنٹ تھے، کا کہنا ہے کہ کوچ جوالا سنگھ نے ان کی مشکل وقت میں مدد کی۔
’ایک دن میں اپنی پریکٹس کے بعد اپنے کوچ سے ملا، اور انہوں نے میری رہائش، کھیل اور فٹنس پر کام کے حوالے سے مدد کی پیش کش کی۔ اس کی وجہ سے بطور کھلاڑی مجھے مدد ملی۔‘
جوالا سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کو ہمیشہ یقین تھا کہ جیسوال اعلٰی سطح پر کرکٹ کھیلے گا۔‘

شیئر: