Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں کیلوں کی بڑے پیمانے پر کاشت

جازان میں سیکڑوں ٹن کیلے پیدا ہورہے ہی(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جازان کے کیلے ان دنوں سعودی بازاروں میں ہر طرف نظر آنے لگے ہیں ۔مقامی شہری اور مقیم غیرملکی انہیں پسند کررہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن میں کیلوں کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جانے لگی ہے اور یہ اس علاقے کی پہچان بنتی جارہی ہے۔  
جازان ریجن میں کیلے کی کاشت ایسے مقامات پر زیادہ کی جارہی ہے جہاں پانی وافر مقدار میں دستیاب ہے اور زمینیں زرخیز ہیں۔ وادی بیش میں کیلے کے باغات تاحد نظر لگے ہوئے ہیں۔ 

وادی بیش میں کیلے کے باغات تاحد نظر لگے ہوئے ہیں۔(فوٹو سبق)

جازان میں سیکڑوں ٹن کیلے پیدا ہورہے ہیں اور یہاں کے کیلے درآمدی کیلوں کے مقابلے میں کم قیمت اور خوش ذائقہ ہیں۔
سعودی عرب کئی ملکوں سے بری، بحری اور فضائی راستوں سے سیکڑوں ٹن کیلے درآمد کررہا ہے ان میں سری لنکا، فلپائن اور انڈیا قابل ذکر ہیں۔ 
سیاحتی پروگرام بنانے والے عبدالمحسن البحری نے بتایا کہ اس سال  انہوں نے جازان میں سیاحتی مقامات کی سیر کے ساتھ  کیلے کے زرعی فارموں کی سیاحت کا بھی سلسلہ شروع کیا ہے۔ 

شیئر: