Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلابی وادی عبور کرنا ٹریفک خلاف ورزی؟

ٹریفک قانون میں نئی شق کا اضافہ کردیا جائے (فوٹو: سبق)
مجلس شوریٰ نے محکمہ ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب کے دوران وادیوں اور گھاٹیوں کو عبور کرنا قابل سزا عمل قرار دیا جائے اور اسے ٹریفک خلاف ورزی قرار دیا جائے- اس حوالے سے ٹریفک قانون میں نئی شق کا اضافہ کردیا جائے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مجلس شوریٰ نے بتایا کہ سکیورٹی امور کی کمیٹی نے ایک رپورٹ پیش کی تھی جس پر جمعرات کو ایوان میں بحث ہوئی- رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ سیلاب کے دوران وادیوں اور گھاٹیوں کو عبور کرنے کا خطرہ  مول لینا ٹریفک خلاف ورزی قرار دے دی جائے اور اسے ٹریفک قانون کا حصہ بنا دیا جائے-
مجلس شوریٰ میں سکیورٹی امور کی کمیٹی کا آن لائن اجلاس میجر جنرل علی العسیری کی صدارت میں ہوا- کمیٹی کے ارکان نے ایجنڈے میں درج متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا-
شوریٰ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے  کہا کہ سکیورٹی امور کی کمیٹی نے سیلاب کے دوران وادیوں اور گھاٹیوں کو عبور کرنے کا خطرہ مول لینے کو ٹریفک خلاف ورزی قرار دینے والے مطالبے پر بحث مکمل کرلی- آئندہ اجلاس میں قرارداد کا مسودہ ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: