Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا پہاڑوں کے جنگلات میں آگ لگ گئی

’آتشزدگی شہری آبادی سے دور ہے، جلد قابو پالیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں فیفا پہاڑوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’فیفا پہاڑی سلسلے میں الثویعی جنگلات میں آگ لگ گئی ہے‘۔
’آتشزدگی شہری آبادی سے دور ہے جس پر جلد قابو پالیا جائے گا، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
قبل ازیں جبل عمد کے پہاڑی جنگلات میں بھی آگ لگی تھی جسے بجھانے میں کئی دن لگے تھے۔

’جنگلات کی سیر کرنے کے لیے آنے والے آگ جلاتے ہیں اور بجھائے بغیر چلے جاتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)

محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’جنگلات کی سیر کرنے کے لیے آنے والے مقامی شہری باربی کیو اور چائے قہوہ بنانے کے لیے آگ جلاتے ہیں اور بجھائے بغیر چلے جاتے ہیں‘۔
’ذرا سی بے پروائی کے باعث جنگلات کا بیشتر حصہ جل کر خاک ہو جاتا ہے‘۔
’سیر کے لیے آنے والوں کو اول تو آگ جلانی نہیں چاہئے اور اگر آگ جلانی ہے تو جانے سے پہلے بجھانے کی یقین دہانی کی جائے‘۔

شیئر: