Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر : پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک

’دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ضبط ہوا ہے‘ ( فوٹو: سکائی نیوز)
مصری وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صحرائے سینا میں پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گیے ہیں۔
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سینا میں محکمہ خفیہ کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے ہیں‘۔
’اطلاع ملتے ہی تفتیش شروع کر دی گئی تو معلوم ہوا کہ شمال سینا میں دو دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں‘۔
’فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں جوابی فائرنگ ہوئی‘۔
’پولیس نے دونوں دہشت گردوں کو موقع پر ہلاک کر دیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے متعدد اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور تخریب کاری کے لیے استعمال کیے جانے والی اشیا ضبط کی ہیں‘۔

شیئر: