Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں بھی پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس

چھ ماہ کے اندر پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) عائد کیا جائے گا (فوٹو: عرب نیوز)
سلطنت عمان میں چھ ماہ کے اندر پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( واٹ ) عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عمان کے سلطان نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ چھ ماہ کے اندر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا عمل شروع کیا جائے۔
عرب نیوز کے مطابق عمانی نیوز ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ فوجداری قانون کی کچھ دفعات میں ترمیم اور ایک نیا قانون بھی جاری کیا گیا ہے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس قانون زیادہ تراشیا اور خدماتت پر نافذ کیا جائے گا تاہم کچھ پراستثنٰی ہے۔

تمباکو اوراس کی مصنوعات پر سو فیصد ٹیکس لاگو ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)

حکومت عمان کا کہنا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ سے زندگی کے اخراجات پر محدود اثر پڑے گا۔
تمباکو اوراس کی مصنوعات پر سو فیصد ٹیکس لاگو کیا جائے گا جبکہ سوفٹ ڈرنکس پر ان کی خوردہ قیمت کی بنیاد پر پچاس فیصد ٹیکس لگے گا۔
یاد رہے کہ سطلنت عمان نے 2018 میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کا ارادہ کیا تھا لیکن اسے 2020 تک موخرکردیا تھا۔
ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا قانون خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے درمیان وسیع تر معاہدے کا حصہ ہے۔
متحدہ عرب امرات اور بحرین پہلے ہی پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا قانون نافذ کر چکے ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: