Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالت نے وکیل سے خاتون کو معاوضہ دلا دیا

وکیل کو فیس کی آخری قسط سے بھی محروم کردیا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کی اعلٰی عدالت نے سماعت کی تاریخ پر پیش نہ ہونے پر وکیل سے موکل خاتون کو دو لاکھ درہم کا معاوضہ دلایا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق عدالت نے ایک اور فیصلہ خاتون کے حق میں یہ بھی کیا کہ وکیل کو فیس کی آخری قسط سے بھی محروم کردیا۔ وکیل  نے اس حوالے سے جو اعتراضات پیش کیے تھے عدالت نے انہیں مسترد کردیا۔ 
 ابوظبی کی پرائمری کورٹ نے موکل خاتون کے حق میں  فیصلہ دیا تھا جس کی توثیق ایپلٹ کورٹ نے بھی کردی تھی۔ خاتون کا دعویٰ تھا کہ وکیل کی غلطی اور دعوے کو صحیح طریقے سے فائل کرنے میں کوتاہی کے باعث اسے مالی اور ذہنی نقصان پہنچا ہے لہٰذا اسے وکیل سے دو لاکھ درہم کا معاوضہ دلایا جائے۔ 
وکیل نے پہلے پرائمری کورٹ اور اس کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔ اعلٰی عدالت نے بھی ان کا دعوی مسترد دیا اور اپنے فیصلے میں یہ بات واضح کردی کہ پرائمری کورٹ نے متاثرہ خاتون کے لیے نقصانات کا جو تخمینہ مقرر کیا ہے انہیں اس سے اتفاق ہے۔
پرائمری کورٹ کا یہ صوابدیدی اختیار تھا جس کے استعمال میں اس نے کوئی غلطی نہیں کی۔

شیئر: