ابوظہبی پرائمری کورٹ نے گیارہ برس سے کرایہ ادا نہ کرنے والی خاتون کو حکم دیا ہے کہ تین لاکھ 7 ہزار 157 درہم کرایہ ادا کرے۔ مالک خاتون نے کرایہ دار خاتون کے خلاف دعویٰ دائر کرکے تین لاکھ 5 ہزار 243 درہم کرائے کا مطالبہ کیا تھا جو 2009 سے ادا نہیں کیا گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق مالک خاتون نے مقررہ قانون کے مطابق سالانہ کی بنیاد پر 75 فلس کا دعویٰ بھی دائر کی تھا۔ عدالتی کارروائی کے اخراجات بھی کرایہ دار خاتون سے دلانے کی درخواست کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
-
ابوظہبی: مکانوں کے کرایوں میں کمیNode ID: 481476
مالک خاتون نے اپنے دعوے میں بتایا کہ اس نے زمین 1996 میں کرائے پر دی تھی۔ 2009 تک کرایہ ادا کیا اس کے بعد کرایہ دینا بند کر دیا تھا۔
متعلقہ عدالت نے دعویٰ یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ یہ اس کے دائرہ اختیار سے خارج ہے۔ معاملہ پرائمری کورٹ نے فریقین کو سن کر مذکورہ فیصلہ جاری کیا ہے۔
عدالت نے مقدمے کے اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا-