Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درختوں نے خوبصورت رنگوں کا لبادہ اوڑھ لیا

دنیا بھر میں خزاں کے آغاز کے ساتھ ہی درختوں نے خوبصورت رنگوں کا لبادہ اوڑھ لیا ہے۔ ارد گرد بکھرے ہوئے سرخ، زرد اور نارنجی پتے منظر کو مزید حسین بنا دیتے ہیں۔ پرانے پتے جھڑ کر نئے پتوں کے لیے جگہ بنا رہے ہیں۔ 
دنیا بھر سے خزاں کے رنگ دیکھیے روئٹرز کی ان تصاویر میں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں واقع ’جاپانی گارڈن‘ ویسے تو سارا سال سیاحوں کے لیے کھلا رہتا ہے لیکن خزاں کے موسم میں یہ خاص طور پرلوگوں کی توجہ کا منظر بن جاتا ہے جو خزاں کے رنگوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

برطانیہ کے ایک بوٹینک گارڈن میں سیاح خزاں کے رنگوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 ماسکو کی طرح اکثر شہروں میں خزاں کے موسم کو بھرپور طریقے سے انجوائے کیا جاتا ہے جس کے بعد اکثر ممالک میں موسم شدید سرد ہونے کے باعث گھروں تک محدود ہو جانا مجبوری بن جاتا ہے۔ 

امریکی شہر نیو یارک خزاں کے رنگوں کے لیے مشہور ہے جہاں درختوں کے جھرمٹ میں سرخ، پیلے اور نارنجی رنگ کے مختلف شیڈز انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں۔

برطانیہ کے گھروں پر چڑے ہوئے کریپرز نئے رنگ دھار کے خزاں کی آمد کا اعلان کر رہے ہیں۔ 

خزاں کے رنگوں سے لطف اندوز ہونے کا بہترین طریقہ کسی بھی بوٹینک گارڈن میں دن گزارنا ہے جہاں ایک ساتھ کھڑے انواع و اقسام کے درخت خزاں کے مختلف رنگ بکھیر رہے ہوتے ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: