Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری کے وارنٹ جاری

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نیب کی کارروائیوں پر ملک کی اعلیٰ عدالت نے سوال اٹھایا ہے (فوٹو:ٹوئٹر)
نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ 
جمعرات کو نیب راولپنڈی کے ترجمان نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر جعلی اکاؤنٹس کے کیس میں نیب کو مطلوب ہیں۔

جعلی اکاؤنٹس کیس کیا ہے؟

نیب کے مطابق آصف زرداری اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں مطلوب ہیں، سابق صدر نے مبینہ طور پر  8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ذریعے ذاتی گھر خریدا۔
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ’کتنے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کریں، نیب قوانین پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ نیب کی کارروائیوں پر پاکستان کی اعلیٰ عدالت سے لے کر عالمی اداروں نے سوال اٹھایا ہے۔
پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس نیب گردی کو مسترد کرتی ہے، سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا انتہائی تشویشناک، قابل مذمت اور انتقامی کارروائی ہے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: