Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے بیشتر علاقوں میں آج موسم مستحکم رہے گا

مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔ (فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار 18 اکتوبر کو مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم مستحکم رہے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ اتوار کو مملکت کے بیشتر علاقوں کا موسم مستحکم رہے گا تاہم کہیں کہیں مطلع آبر آلود رہے گا۔ عسیر اور جازان کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں رات کے وقت میں دھند چھائی رہے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ مکہ میں سب سے کم 12 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔

شیئر: