Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر میں کار پارکنگ منہدم، ایک شخص کو بچا لیا گیا 

زمین دھنسنے سے کارپارکنگ منہدم ہوگئی۔ (فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے شہر الخبر کے معروف ٹاور کی کار پارکنگ منہدم ہوگئی، تاہم ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے۔
 شہری دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زمین دھنسنے سے کار پارکنگ منہدم ہوگئی۔ پارکنگ کے انہدام کے مناظر سوشل میڈیا پر بھی وائرل  ہو گئے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد گاڑیاں پارکنگ میں کھڑی نظر آرہی ہیں جبکہ ایک شخص پارکنگ کے زینے سے سیڑھیاں اتر رہا ہے۔  

پارکنگ کے انہدام کے مناظر وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔(فوٹو سبق)

پارکنگ کے اچانک منہدم ہو جانے سے ایک حصہ گرگیا جبکہ ایک شخص جو پارکنگ کے زینے پر موجود تھا محفوظ رہا اور وہیں کھڑا رہا- 
الاخباریہ چینل نے پارکنگ کے ملبے میں پھنسے شخص کو نکالے جانے کا منظر نشر کیا ہے جس میں امدادی کارکنان اور سکیورٹی اہلکار متاثرہ شخص کو سٹریچر پر ڈال کر ہسپتال لے جاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

شیئر: