Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زگ زیگ ڈرائیونگ کی ویڈیو، شہری گرفتار

ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے ٹرک چلا رہا تھا (فوٹو: اخبار 24)
 سعودی عرب میں طائف محکمہ ٹریفک نے زگ زیگ ڈرائیونگ پر ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔
 ڈرائیور نے جو بغیر نمبر پلیٹ والا چھوٹا ٹرک انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔ 
اخبار 24 کے مطابق ویڈیو میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور گاڑیوں کے درمیان سے ٹرک تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے جا رہا ہے۔  
محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ ڈرائیور نے برق رفتاری سے زگ زیگ ڈرائیونگ کرکے نہ صرف یہ کہ اپنی زندگی بلکہ سڑک پر موجود دیگر افراد کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق کر دیے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ معاملہ ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ویڈیو کلپ پر مشتمل مکمل رپورٹ کی بنیاد پر اس کے خلاف سخت سزا کا فیصلہ ہوگا۔ 
 محکمہ ٹریفک نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر تیز رفتار ڈرائیونگ کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جنہیں دیکھ کر صاف نظر آرہا ہے کہ ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے ٹرک چلا رہا تھا۔ گرفتاری کے بعد بھی ٹرک کی ایک تصویر ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔ 

شیئر: